صاحبزادہ حامد رضا پی ٹی آئی کی سیاسی اور کور کمیٹی سے مستعفی

سنی اتحاد کونسل

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے تحریک انصاف کی سیاسی اور کور کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق 24 نومبر کے احتجاج کے پیش نظر پارٹی تنقید اور اختلافات کے باعث صاحبزادہ حامد رضا نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔

اسد قیصر نے خود کے چیئرمین پی ٹی آئی نامزد ہونے کی تردید کر دی

ذرائع نے بتایا کہ صاحبزادہ حامد رضا نے قومی اسمبلی سے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے، حامد رضا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد قومی اسمبلی کی رکنیت استعفیٰ پیش کریں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سلمان اکرم راجہ نے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کے عہدے سے استعفیٰ دیا، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے سلمان اکرم راجہ کے استعفے کی تصدیق کی تھی۔

 


متعلقہ خبریں