یک طرفہ محبت وقت کا ضیا ع ہے، دانیہ انور

دانیہ انور

معروف اداکارہ دانیہ انور نے کہا ہے کہ  یک طرفہ محبت بڑی بے وقوفی اور وقت کا ضیاع ہوتا ہے۔

اداکارہ دانیہ انور نے کہا ہے کہ انہوں نے دو بار محبت کی اور ان کی پہلی محبت ناکام ہوئی، دوسری محبت کے بعد انہیں احساس ہوا ہے کہ محبت کیا ہوتی ہے؟

عمر کی پروا کئے بغیر شادی کرلینی چاہیے، مریم نفیس

انہوں نے کہا کہ اگر انہیں کسی سے محبت ہوجائے تو وہ فورا اس کا اظہار کرنے پر یقین رکھتی ہیں،اداکارہ کے مطابق محبت کے فوری اظہار سے معلوم ہوجاتا ہے کہ اگلا شخص بھی آپ سے محبت کرتا ہے یا نہیں؟

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ انہیں دو بار محبت ہوئی، انہوں نے دونوں باراعتراف کیا، پہلی محبت ناکام ہوئی جب کہ دوسری محبت کے بعد ہی انہیں معلوم ہوا کہ محبت کیا ہوتی ہے۔


متعلقہ خبریں