ڈی چوک جانے والے راستے کلیئر ہیں،اسلام آبادپولیس

D-Chowk

اسلام آباد پولیس کی ڈی چوک جانے والے راستوں کی بندش سے متعلق وضاحت سامنے آ گئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈی چوک جانے والے راستے کلیئر ہیں، سائیڈ پر رکھے کنٹینرز کو مکمل طور پر ہٹادیا گیا ہے،خیبر پلازہ اور نادرا چوک سے آنے والے راستوں کو مکمل طور پر کھول دیا گیا ہے۔

مغربی ہوائوں کا سسٹم بلوچستان میں داخل

قبل ازیں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ ڈی چوک کی جانب جانے والے تمام راستوں کو ایک بار پھر کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔

بلیو ایریا میں خیبرپلازہ کے قریب ڈی چوک آنے والے راستے کو کنٹینر لگا کر بندکر دیا گیا،نادرا چوک سے ڈی چوک آنے والے راستے کو بھی کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 16ارب7کروڑ ڈالر ہوگئے

کنٹینرز کیوں لگائے گئے ہیں فوری طور پر اس کی وجوہات سامنے نہیں آئیں،یاد رہے ڈی چوک کے مقام سے گزشتہ روز کنٹینرز کو ہٹا دیا گیا تھا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں