پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے، ڈالر بھی سستا ہو گیا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آرہی ہے اور100انڈیکس میں2357 پوائٹس کااضافہ ہوا ہے۔
100انڈیکس ایک لاکھ 64ہزار162پوائنٹس کی سطح پر پرٹریڈکرتے دیکھاگیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر حملہ موخر کرنے کا اعلان کیا گیا جس کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔
بھارت، پیٹرول و ڈیزل کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران دوسری بار اضافہ
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں دو پیسے کی کمی ہوئی ہے ڈالر 278روپے58پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے، گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 278.60 روپے پر بند ہوا تھا۔
