ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو قتل کرنے والے ملزم عمر حیات کو سزائے موت کے ساتھ 20 سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔
کیس کا پس منظر
ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو 2 جون 2025ء کو اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر قتل کیا گیا۔واقعے کے اگلے ہی روز یعنی 3 جون کو پولیس نے مرکزی ملزم عمر حیات کو جڑانوالہ سے گرفتار کیا۔
اسپیڈی ٹرائل ہوا، فیصلے سے مطمئن ہیں ، وکیل ثنا یوسف
بعد ازاں 13 جون کو ملزم کی شناخت پریڈ مکمل کی گئی جبکہ تفتیش کے دوران جڑانوالہ سے اس کا دوسرا موبائل فون بھی برآمد ہوا۔
کیس میں پیش رفت کے بعد 20 ستمبر کو عمر حیات پر باقاعدہ فردِ جرم عائد کی گئی۔عدالتی کارروائی کا آغاز 25 ستمبر کو پہلی گواہی ریکارڈ ہونے سے ہوا۔
مقدمے میں مجموعی طور پر 31 گواہان شامل تھے، جن میں سے 27 کے بیانات عدالت میں قلمبند کیے گئے۔
