10 روز میں ریکارڈ 29 ہزار حج درخواستیں موصول

حج درخواستیں موصول

حج درخواستوں کی وصولی جاری ، پہلے دس روز میں 29 ہزار 195  درخواستیں موصول ہو گیئں۔

دستاویز کے مطابق 29 ہزار 15 میں سے 28 ہزار 895 سرکاری حج ، 300 عازمین نے اسپانسرز شپ اسکیم کے تحت درخواستیں دیں۔

65 سال سے زائد عمر کے عازمین حج کیلئے کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ لازمی قرار

گزشتہ برس ابتدائی دس روز میں 1300 درخواستیں موصول ہوئی تھیں ، اب تک 6 ہزار 50 عازمین نے مختصر حج کی درخواستیں جمع کرائی ہیں ، 17 ہزار 360 درخواست گزاروں نے قربانی کیلئے الگ رقم جمع کرائی۔

عازمین کو  قربانی کیلئے 55 ہزار 500 روپے الگ ادا کرنا ہوں گے ، سرکاری حج اسکیم میں دو لاکھ  روپے درخواست کے ساتھ جمع کروانا لازم ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں