بھارت کو کھیلنا ہے توپاکستان آنا پڑے گا، چیئرمین پی سی بی

وزیر داخلہ

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ  یہ نہیں ہوسکتا کہ ہم بھارت جاکر کرکٹ کھیلیں اور بھارت پاکستان نہ آئے، بھارت کو پاکستان آنا پڑے گا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی  نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیڈیم کی تعمیرات کا کام 10اکتوبر کو شروع ہوا، امید ہے دسمبر کی 20سے 25 تاریخ تک تعمیراتی کام مکمل ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں چند ماہ باقی رہ گئےہیں، کافی دن سے قذافی اسٹیڈیم کا چکر نہیں لگا تھا، اسٹیڈیم میں لوگوں کی گنجائش35 سے 40 ہزار تک ہوجائے گی۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کا تیسرا ون ڈے آج کھیلا جائیگا

چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، پاکستان کے لئے جو بہتر ہوگا وہ کریں گے، پاکستان اور کرکٹ کے مفاد میں جو ہوگا وہ کریں گے، بھارت کی جانب سے تحریری طور پر کچھ نہیں ملا۔

ہماری مسلسل آئی سی سی سے بات چیت جاری ہے، ہم اپنے موقف پر قائم ہیں، امید ہے جے شاہ جب آئی سی سی میں آئیں گے تو آئی سی سی کے مفاد کو دیکھے گے، پاکستان پرامن ملک ہے کسی کو گھبرانے کی ضرورت نہیں۔


متعلقہ خبریں