قانون نافذ کرنے والے ادارے پٹرولیم مصنوعات کی ریٹیلرز تک بلا تعطل نقل و حمل یقینی بنائیں،اوگرا

اوگرا

اوگرا نے پٹرولیم ڈویژن کے تعاون سے چیف سیکرٹریز اور مقامی انتظامیہ کے ذریعے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے درخواست کی ہے کہ وہ پٹرولیم مصنوعات لے جانے والی ٹینک لاریوں کی ریٹیل دکانوں تک بلاتعطل نقل و حمل کو یقینی بنائیں۔

حکومت کا پی ٹی آئی سے مذاکرات نہ کرنے کااعلان

ترجمان اوگرا عمران غزنوی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق مصنوعات کی نقل و حمل میں ٹینک لاریوں کے کسی بھی مسئلے کو حل کرنے کے لئے او ایم سیز ، ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان ایک چینل قائم کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز وزارت پیٹرولیم نے بھی پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی میں خلل پر نوٹس لیا تھا،ترجمان کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن نے مارکیٹنگ کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ پیٹرول و ڈیزل کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

قبل ازیں یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ منڈی بہاؤالدین میں پٹرول کی قلت ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے،متعدد پمپس پر بیریئرز لگا کر سیل بند کردی گئی۔

ذوالفقار علی بھٹو کا ٹرائل سیاسی ٹرائل کی کلاسک مثال ہے، جسٹس منصور علی شاہ

بیشتر پٹرول پمپس پر تھوڑی مقدار میں پٹرول دیا جا رہا ہے،پٹرول پمپ مالکان کا کہنا ہے پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں احتجاج کے پیش نظر 3دن سے ضلع کے داخلی خارجی راستے بند ہیں۔

روڈ بند ہونے کی وجہ سے پٹرول کی ترسیل نہیں ہورہی،ہمارے پاس سٹاک ختم ہو گیاہے اس لئے سیل بند کی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں