اسٹاک مارکیٹ کریش کر گئی ، اربوں روپے کا نقصان

اسٹاک مارکیٹ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ کریش کر گئی، جس سے سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا ، تاہم کچھ دیر بعد انڈیکس میں بہتری آئی ، کاروبار کے تیسرے سیشن میں انڈیکس 3024 پوائنٹس گر گیا جس سے انڈیکس 95 ہزار 5 پوائنٹس پر آ گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، کاروبار میں تیزی، ڈالر سستا

واضح رہے گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 98 ہزار سے زیادہ پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ، انٹر بینک میں 5 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر کی قیمت 277 روپے 70 پیسے ہو گئی ہے۔

 


متعلقہ خبریں