وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خبردار کیا ہے کہ پی ٹی آئی ریڈ لائن کراس نہ کرے، اسلام آباد میں کرفیو بھی لگا سکتے ہیں۔
ڈی چوک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہماری پوری کوشش ہے کہ کوئی جانی نقصان نہ ہو،تحریک انصاف نے کوشش کی ہے کہ ان کو لاشیں ملیں۔
تحریک انصاف کے ڈی چوک اسلام آباد دھرنے کا مقام تبدیل ہونے کا امکان
تحریک انصاف کو سنگجانی پر احتجاج کرنے کی پیشکش کردی ہے،تحریک انصاف کے رہنماؤں نے آج دوبار جیل میں ملاقات کی،شاید ان لوگوں کو وہاں سے اجازت مل گئی ہے۔
تحریک انصاف کےاندر اس وقت پتہ نہیں کون لیڈر ہے،علم نہیں بانی پی ٹی آئی سے بھی کوئی اوپرکی لیڈرشپ ہے جس نے انکارکردیا۔
ہمیں اگر کرفیو لگانا پڑا تو ہم اس اقدام کی طرف جائیں گے،ان کو آگاہ کررہےہیں ریڈلائن کراس نہ کریں،ہم سخت اقدامات اٹھائیں گے۔
قبل ازیں وزیرداخلہ محسن نقوی نے متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی چوک جو آئے گا وہ واپس نہیں جائے گا،سب کے خلاف ایف آئی آر درج ہوگی، کسی کو نہیں چھوڑیں گے۔
وزارت پیٹرولیم نے پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی میں خلل پر نوٹس لے لیا
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں دھرنے کی کال دینے والوں کے خلاف بھی کارروائی کریں گے۔ اہم موقعے پر سیاست نہ کی جائےگی۔ان لوگوں کو کہتاہوں سیاست کریں ساری زندگی پڑی ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس کے ایک ایس پی رینک افسر کی طبعیت تشویشناک ہے، یہ چاہتے ہیں کہ ان کو لاشیں ملیں، ان لوگوں کو روکنےکے لیے ہمیں تمام اختیارات ملے ہوئے ہیں، وہ لوگ آئیں اور ہم ان کو جانے دیں ایسا نہیں ہوسکتا۔
کچھ دیر پہلے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ شہیدوں کی فیملی سے وعدہ ہے ان کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے، جن لوگوں نےاحتجاج کی کال دی وہ سب پولیس اہلکار کی شہادت کے ذمہ دار ہیں، مبشر اپنے فرائض سرانجام دیتے ہوئے شہید ہوئے۔
انھوں نے کہا ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی، اسلام آباد پولیس کے 2 جوان شدید زخمی ہیں۔ تمام لوگوں کے خلاف مقدمات درج ہوں گے، پنجاب پولیس کا بہت نقصان ہوا۔
عدالتی حکم کے پابند ہیں، جلوس اور دھرنے کی اجازت نہیں دے سکتے،محسن نقوی کا بیرسٹر گوہر سے اہم رابطہ
وزیر داخلہ نے کہا پولیس اہلکاروں پر گولیاں چلائی گئیں لیکن ہم نے گولی کا جواب نہیں دیا۔ ہم صورتحال اور ملک کو محفوظ بنانے کےلیے تیار ہیں۔ راولپنڈی پولیس افسران کے سامنے گولیاں چلائی گئی، ہم نے صرف آنسو گیس استعمال کی۔