پنجاب حکومت نے اسموگ پابندیوں میں نرمی کردی


پنجاب حکومت نے اسموگ پابندیوں میں نرمی کردی،لاہور سمیت 4 اضلاع میں تعمیراتی کام کی اجازت دے دی گئی
ڈی جی محکمہ ماحولیات نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہیوی ٹریفک پیر سے جمعرات شہر میں داخل ہو سکے گی، زگ زیگ ٹیکنالوجی پر بھٹے بھی کام کرسکیں گے،سرکاری و نجی دفاتر کو 100 فیصد عملے کیساتھ کام کرنے کی اجازت دیدی گئی۔

لاسٹ کال ،لاسٹ فال میں تبدیل ہوگئی،مریم اورنگزیب

فیصلے کا اطلاق لاہور، گوجرانوالہ، ملتان اورفیصل آباد پر ہوگا،جمعہ سے اتوار تک ہیوی ٹریفک کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی ،دکانیں، مارکیٹس اورشاپنگ مالز 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ برقراررکھا گیا ہے۔

ریسٹورنٹس کی ان ڈور اور آوٹ ڈور ڈائننگ 10 بجے تک ہوگی،ہورڈ سسٹم نصب کیے بغیر باربی کیو کی اجازت نہیں ہوگی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں