مرغی کا گوشت 490 روپے کلو ہوگیا، انڈے مزید مہنگے

مرغی کا گوشت

لاہور، مرغی کا گوشت ایک بار پھر مہنگا ہو گیا، انڈوں کی قیمت مزید بڑھ گئی۔

مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 15 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے، اس اضافے کے بعد سرکاری نرخنامے میں فی کلو قیمت 490 روپے مقرر کی گئی ہے۔

سولر پینلز اور بیٹریوں کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی

زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 324 روپے کلو جبکہ زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 338 روپے ہو گیا ہے۔

سرکاری نرخنامے میں انڈوں کی فی درجن قیمت میں ایک روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی درجن قیمت 346 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔


متعلقہ خبریں