وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ، راولپنڈی اور مری میں پیر کوتمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کے مطابق تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے،نوٹیفکیشن کا اطلاق وفاقی دارالحکومت کے تمام تعلیمی اداروں پر ہوگا۔
پنجاب میں اس وقت کوئی ریلی نہیں نکلی ،ڈی چوک آنے والوں کو گرفتار کرینگے،وفاقی وزیر داخلہ
دوسری جانب پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن اسلام آباد نے بھی کل بروز پیر سکولز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، سیکرٹری جنرل پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن عبدالوحید کا کہنا ہے موجودہ صورتحال کے پیش نظر بچوں کے لئے رسک نہیں لے سکتے۔
اسلام آباد کے تمام نجی اسکول کل بروز پیر بند رہیں گے،امن امان کی صورتحال کے پیش سکول بند کرنے مجبوری ہے۔
زمبابوے نے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کو شکست دےدی
صدر شمالی پنجاب آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن ابرار احمد خان کا کہنا ہےامن و امان کی صورتحال کے پیش نظر اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے اعلان کے مطابق پیرکو راولپنڈی کے تمام نجی تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے۔
مری میں بھی 25 نومبر بروز پیر کو سکولوں سمیت تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔