تحریک انصاف کے ایم این ایز زین قریشی ، عامر ڈوگر اور معین ریاض گرفتار

تحریک انصاف

احتجاج کیلئے اسلام آباد جانے والے پاکستان تحریک انصاف کے تین ارکان اسمبلی کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کے مطابق زین قریشی ، محمد عامر ڈوگر اور معین ریاض کو نقصان امن کے خطرے کے تحت گرفتار کیا گیا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر گزشتہ روز اسلام آباد پولیس نے بھی کومبنگ آپریشن کرتے ہوئے 300 کارکنوں کو حراست میں لیا تھا۔

مختلف شہروں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس متاثر ، شہریوں کو شدید مشکلات

دوسری جانب پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کے لیے پنجاب اور کے پی سے مختلف قافلے اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گئے ہیں جنہیں روکنے کے لیے حکومت نے مختلف مقامات پر کنٹینرز کھڑے کر دیے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت کے داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے رینجرز، پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ چھاپے اور گرفتاریاں بھی جاری ہیں۔


متعلقہ خبریں