خانہ کعبہ جا کر کہہ سکتا ہوں بشریٰ بی بی کی بات جھوٹ ہے ، جنرل ( ر ) باجوہ

جنرل باجوہ

سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے بیان کی تردید کر دی ہے۔

جنرل (ر) باجوہ کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ میں خانہ کعبہ جا کر یہ بات کرنے کو تیار ہوں کہ جو بشریٰ بی بی کی جانب سے بات کی گئی وہ بالکل جھوٹ ہے، دورے کے بعد ان کے پاس کوئی کالز نہیں آئیں۔

عمران خان ننگے پاؤں مدینہ گئے، واپسی پر باجوہ کو کالز آنا شروع ہوگئیں، یہ آپ کسے لے کر آئے، بشریٰ بی بی

انہوں نے کہا کہ یہ جو ننگے پاؤں مدینہ جانے والی بات کی گئی اس کے بعد ان کو تحائف ملے، ہار اور گھڑیاں ملیں، بلکہ  بشریٰ بی بی کی بیٹی کی شادی بھی مدینہ میں ہوئی تھی جو اس ننگے پاؤں چلنے کے بعد ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بشریٰ بی بی نے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ عمران خان بحیثیت وزیراعظم جب ننگے پاؤں مدینہ منورہ میں گئے تو واپس آنے کے بعد جنرل باجوہ کو کہا گیا ہم شریعت کا نظام ختم کرنا چاہتے ہیں آپ ایسے شخص کو لے آئے ہو جو شریعت کی بات کرتا ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں