خیبر پختونخوا حکومت کا کرم حملے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے مالی امداد کا اعلان

خیبر پختونخوا

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ضلع کرم میں مسافروں گاڑیوں پر دہشتگردوں کے حملےمیں جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے صوبائی وزیر قانون، متعلقہ ایم این اے و ایم پی اے اور چیف سیکرٹری کو کرم کا دورہ کرکے وہاں کے معروضی حالات کا خود جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

کرم ، سکیورٹی فورسز کی حفاظت میں پشاور جانیوالی مسافر گاڑیوں پر حملہ ، 38 افراد جاں بحق

وزیراعلیٰ نے کہا کہ کرم میں صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے سابقہ جرگے کو دوبارہ فعال کیا جائے ، وزیر اعلیٰ نے شاہراہوں کو محفوظ بنانے کے لیے صوبائی ہائی وے پولیس کے قیام پر کام کرنے کے احکامات بھی دیے۔


متعلقہ خبریں