پی ٹی آئی کا احتجاج روکنے کیلئے تاجروں کا عدالت سے رجوع

PTI

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کو روکنے اور غیر قانونی قرار دینے کے لیے تاجروں نے عدالت سے رجوع کر لیا۔

وفاقی دارالحکومت کی جناح سپرمارکیٹ کے صدر نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ جس میں وزارت داخلہ، چیف کمشنر اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔

آئی جی اسلام آباد اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو بھی درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ پی ٹی آئی کا احتجاج بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ جبکہ پرامن کاروبار کرنا اور دیگر فرائض کی ادائیگی ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئینی بینچ کی آڈیو لیک کمیشن پر وفاقی حکومت سے رپورٹ طلب

مؤقف اختیار کیا گیا کہ پی ٹی آئی احتجاج سے شہریوں کے بنیادی حقوق متاثر ہوسکتے ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ انتظامیہ کو ہدایت کی جائے کہ کارکنوں کوغیر قانونی احتجاج سے روکا جائے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں