اساتذہ اور طلبا ماسک کا استعمال یقینی بنائیں، مریم اورنگزیب

Maryam Aurangzaib

لاہور: پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اساتذہ اور طلبا ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔ ایک قوم بن کر ہم اسموگ سے نجات پائیں گے۔

سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسموگ سے نمٹنے کے لیے مہم جاری رہے گی۔ اور عوامی تعاون اسموگ سے نجات کی ضمانت ہے۔ صنعتکار اسموگ سے نجات میں اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا کا شعور بیدار کرنے میں نہایت اہم کردار ہے۔ اور ہم ایک قوم بن کر اسموگ سے نجات پائیں گے۔ آلودگی کا باعث بننے والے مزید 15 بھٹے گرا دیئے گئے ہیں۔ ملتان میں 9، رحیم یار خان میں 5 اور جھنگ میں بھی بھٹے گرائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: آپس کے اختلافات سے پارٹی کا نقصان ہو رہا ہے ، رہنما متحد رہیں ، بشریٰ بی بی

مریم اورنگزیب نے کہا کہ گوجرانوالہ، رحیم یار خان اور شیخو پورہ میں 3 صنعتی یونٹ سیل کیے گئے۔ جبکہ گوجرانوالہ، رحیم یار خان اور شیخو پورہ میں 3 ایف آئی آرز درج کرائی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں 12 اور دیگر شہروں میں 10 پوائنٹس سیل کر دیئے گئے ہیں۔ پنجاب میں اساتذہ اور طلبا ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔ جبکہ ریت اور میٹریل کی نقل و حمل والی گاڑیوں کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ بابو صابو، سگیاں، ٹھوکر نیاز بیگ اور دیگر داخلی راستوں پر ہیوی ٹرانسپورٹ کا داخلہ ممنوع ہے۔


متعلقہ خبریں