بھارتی موسیقار اے آر رحمان اور انکی اہلیہ کے درمیان شادی کے 29 سال بعد علیحدگی


بھارتی گلوکار اے آر رحمان کی اہلیہ نے  شادی کے 29سال بعد علیحدگی کا اعلان کردیا۔

سائرہ بانو نے پیر کو اپنے شوہر اور آسکر ایوارڈ یافتہ میوزک کمپوزر اے آر رحمان سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ’’یہ فیصلہ ان کے تعلقات میں اہم جذباتی تناؤ کے بعد آیا ہے۔‘‘

کراچی ،ساڑھے 44 کروڑ کی اسمگلڈ شدہ موٹر سائیکلز اور گاڑیاں برآمد

سائرہ کی وکیل وندنا شاہ نے جوڑے کے علیحدگی کے فیصلے کے حوالے سے بیان جاری کیا۔

’’شادی کے کئی سالوں کے بعد، مسز سائرہ نے اپنے شوہر مسٹر اے آر رحمان سے علیحدگی کا مشکل فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ ان کے تعلقات میں اہم جذباتی تناؤ کے بعد آیا ہے۔ ایک دوسرے سے گہری محبت کے باوجود، جوڑے نے محسوس کیا ہے کہ تناؤ اور مشکلات نے ان کے درمیان ایک ناقابل تسخیر خلیج پیدا کر دی ہے۔ مسز سائرہ نے اس بات پر زور دیا کہ انہوں نے یہ فیصلہ درد اور اذیت سے کیا ہے۔ مسز سائرہ اس مشکل وقت کے دوران عوام سے رازداری اور سمجھ بوجھ کی درخواست کرتی ہیں‘‘

بلاول بھٹو زرداری ناراض ہیں،مسلم لیگ ن سے اختلاف ہائی لیول پر چلے گئے ،گورنر پنجاب

اے آر رحمان اور سائرہ بانو، جو 1995 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، بیٹیاں خدیجہ، رحیمہ اور بیٹے امین کے والدین ہیں۔


متعلقہ خبریں