پاکستان کی سیکیورٹی میں رکاوٹ بننے والوں کو نتائج بھگتنا ہوں گے ،آرمی چیف

Army Chief

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی میں رکاوٹ بننے والوں کو نتائج بھگتنا ہوں گے،جو کوئی بھی ہمیں اپنا کام کرنے سے روکے گا اسے نتائج بھگتنا ہونگے۔

ایپکس کمیٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہر پاکستانی سپاہی ہے، کوئی یونیفارم میں اور کوئی یونیفارم کے بغیر۔

بھارتی کرکٹ ٹیم بلائنڈ ٹی20ورلڈ کپ سے دستبردار ،بھارتی میڈیا کا دعویٰ

ہم سب نے مل کر دہشت گردی کے ناسور سے لڑنا ہے،ہم سب کے لیے آئین پاکستان مقدم ہے،آئین ہم پر پاکستان کی اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی کی ذمہ داری عائد کرتا ہے۔

پاکستان آرمی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے گورننس میں موجود خامیوں کو روزانہ کی بنیاد پر اپنے شہیدوں کی قربانی دے کر پورا کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp