بانی پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے تیار


بانی پی ٹی آئی نے 24 نومبر کے احتجاج اور دیگر امور پر اپنی بہن علیمہ خان کو ضروری ہدایات کر دی۔

اپنے بیان میں علیمہ خان نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ مذاکرات کیلئے ہمیشہ دروازے کھلے ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر کی ملاقات ہوئی انہوں نے بانی پی ٹی آئی کو 24 نومبر کے احتجاج سے متعلق بریف کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر نے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی اجازت مانگی ہے۔

احتجاج کا مقصد بانی پی ٹی آئی اور دیگر سیاسی قیدیوں کی رہائی ہے، بیرسٹر سیف

علیمہ خان نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ 24 نومبر پاکستان کے لیے اہم دن ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے عوام سے کہا کہ 8 فروری کی طرح 24 نومبر کو بھی نکلیں، بانی نے کہا ہمارا احتجاج پرُامن ہوگا۔

انہوں نے کہا بانی پی ٹی آئی نے مینڈیٹ کی واپسی کیلئے مذاکرات کا کہا ہے۔ کارکنوں، رہنماؤں کی رہائی اور جمہوریت کی بحالی کیلئے مذاکرات کا کہا ہے۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی نے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد جیسی خواتین نظریات پر کھڑی ہیں۔ عمر سرفراز چیمہ بیماری کے باوجود اپنے مؤقف پر کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے جمعرات تک کا وقت دیا ہے۔ چوری شدہ مینڈیٹ واپس ہوتا ہے تو 24 نومبر کا احتجاج جشن میں تبدیل ہوجائے گا۔


متعلقہ خبریں