پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں فساد کی اجازت نہیں دیں گے، عظمیٰ بخاری

Uzma Bukhari

لاہور: پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اسلام آباد میں فساد کی اجازت نہیں دیں گے۔

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیکٹری سے نکلنے والے دھواں کی مانیٹرنگ کی جاتی ہے۔ اور مہلک دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں کو فوری بند کر دیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دسمبر تک ای الیکٹرک بسیں پہنچ جائیں گی۔ اور لوگوں کو گرین ٹیکنالوجی کی طرف لے کر جانا ہے۔ پی ٹی آئی اور ہمارا کوئی موازنہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بطور ثبوت احتجاج کی ویڈیو نہ رکھنے والے رہنمائوں کو پارٹی ٹکٹ نہیں ملے گا ، بشریٰ بی بی

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں عوامی مفاد کا کوئی منصوبہ نہیں لگ رہا۔ جبکہ پنجاب کے لوگوں نے کسی بھی کال پر ان کو جواب نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کارکردگی کو سپورٹ کرتا ہے اور پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں فساد کی اجازت نہیں دیں گے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں