محمد یوسف کا استعفیٰ مسترد ، نئی ذمہ داری ملنے کا امکان

پاکستان کرکٹ بورڈ

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف کا استعفیٰ منظور کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد یوسف کو چند روز میں نئی ذمہ داری دیئے جانے کا امکان ہے، ان کو 2 ، 3 ذمہ داریوں کی پیشکش کی جائے گی جن میں سے سابق کرکٹر کو کسی ایک ذمہ داری کا انتخاب کرنا ہو گا۔

چیمپیئنز ٹرافی کیلئے بھارت کا انکار ، پاکستان نے ایک بار پھر ہائبرڈ ماڈل مسترد کر دیا

ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ مستقبل میں سابق کرکٹر عبدالرزاق سے بھی رابطہ کر کے انہیں نئی ذمہ داری دے گا۔

واضح رہے محمد یوسف نے چند روز قبل بیٹنگ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا ، اس سے قبل انہوں نے سلیکشن کمیٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔


متعلقہ خبریں