مذاکرات تسلیم ہو گئے تو احتجاج ختم کر دیں گے، بیرسٹر گوہر

Gohar

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اگر مذاکرات تسلیم ہو گئے تو احتجاج ختم کر دیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ جبکہ بشریٰ بی بی بانی پی ٹی آئی کا پیغام پہنچا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی لیڈر شپ کو عمران خان کے ساتھ ملنے نہیں دیا جا رہا۔ اور بشریٰ بی بی نے علی امین گنڈا پور سے کسی برہمی کا اظہار نہیں کیا۔ بشریٰ بی بی نے کہا بانی کی کال پر سب نے باہر نکلنا ہے۔ جبکہ پنجاب سے حماد اظہر لیڈ کریں گے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بشریٰ بی بی اور علیمہ بی بی کا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ جبکہ بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ احتجاج میں زیادہ سے زیادہ لوگ شرکت کریں۔ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کارکنوں کے لیے کھانے کا بندوبست کریں گے۔ اور مذاکرات کا اگر وقت آیا تو عمران خان نے فیصلہ کرنا ہے۔ بانی پی ٹی آئی سے ہدایات لیتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی تک رسائی ختم ہو گئی تو سینئر قیادت فیصلہ کرے گی۔ ہمارے مطالبات بڑے واضح ہیں۔ تحریک انصاف کا مینڈیٹ چوری ہوا جس کی آج تک سماعت نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں کچرا پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی اور جرمانے کا فیصلہ

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سیاست میں کوئی بیک فائر والی بات نہیں ہوتی۔ ہماری تحریک جاری رہے گی اور اگر مطالبات کل تسلیم ہو جاتے ہیں تو ہم احتجاج نہیں کریں گے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں