تیسرا ٹی ٹوئنٹی، آسٹریلیا کی شاندار فتح، پاکستان وائیٹ واش

پاکستان

ہوبارٹ میں کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستان کی پوری ٹیم 117 رنز بنا کر آئوٹ ہوئی اور کینگروز کو 118 رنز کا ہدف دیا، ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 16 رنز کے مجموعی اسکور پر گری، میتھیو شارٹ 2 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر عرفان خان کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔ دوسری وکٹ 30 کے مجموعی اسکور پر گری۔

آسٹریلیا کی تیسری وکٹ 85 رنز کے مجموعی اسکور پر گری، جوش انگلس 27 رنز بنا کر عباس آفریدی کی گیند پر حارث رئوف کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔

آسٹریلیا نے 11.2 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر مقرر ہدف پورا کر لیا۔ اس طرح پاکستان کو سیریز میں وائیٹ واش کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان کی پہلی وکٹ 17 رنز کے مجموعی اسکور پر صاحبزادہ فرحان 9 رنز بنا کر جانسن کی گیند پر کیچ آئوٹ ہو گئے۔ 61 کے مجموعی اسکور پر دوسری وکٹ گری، حسیب اللہ 24 رنز بنا کر کیچ ہوئے۔

پاکستان کا مجموعی اسکور 64 ہوا تو نئے آنے والے عثمان خان کیچ تھما کر پویلین لوٹ گئے، انہوں نے تین رنز بنائے۔ سلمان علی آغا نے ایک رنز بنایا اور ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوئے۔

بابراعظم جو بہت اچھا کھیل رہے تھے انہیں زمپا نے 91 کے مجموعی اسکور پر بولڈ کر دیا، بابراعظم نے 41 رنز بنائے۔ عرفان خان دس رنز بنا کر رن آئوٹ ہو گئے۔

تیسرا ٹی ٹوئنٹی، آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی پلیئنگ الیون میں تبدیلیاں، رضوان میچ سے باہر

پاکستان کی ساتویں وکٹ 92 کے مجموعی اسکور پر گری، عباس آفریدی ایک رنز بنا کر ہارڈی کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوئے۔

آٹھویں  وکٹ 116 رنز کے اسکور پر گری، شاہین آفریدی 16 رنز بنا کر کیچ آئوٹ ہوئے۔ جہانداد خان پانچ رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، پاکستان کی آخری وکٹ سفیان مقیم کی گری انہوں نے ایک رنز بنائے۔

پاکستان کی پوری ٹیم 18.1 اوور میں 117 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، اس طرح آسٹریلیا کو 118 رنز کا آسان ہدف ملا۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایرون ہارڈی نے 3، ہوبارٹ، اسپینسر جانسن اور ایڈم زمپا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

محمد رضوان کی جگہ سلمان علی آغا کپتانی کے فرائض انجام د ے رہے ہیں، سلمان علی آغا نے کہا کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کپتان محمد رضوان کو آرام دیا گیا ہے اور ان کی جگہ حسیب اللہ وکٹ کیپنگ کریں گے جبکہ نسیم شاہ کی جگہ جہانداد خان کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو دو صفر کی فیصلہ کن سبقت حاصل ہے۔


متعلقہ خبریں