آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پر بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، براڈ کاسٹرز کو نقصان کا خدشہ

چیمپیئنز ٹرافی

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پر بھارتی ہٹ دھرمی برقرار ہے جس کے باعث  براڈ کاسٹرز کو نقصان کا خدشہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ براڈ کاسٹرز نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے ایک بار پھر رابطہ کیا ہے،پاک بھارت میچ کی غیریقینی صورتحال پر براڈکاسٹرز کو ہزاروں ڈالرز کا نقصان ہورہا ہے۔

خیبرپختونخوا کے حالات روز بروز خراب ہو رہے ہیں، مولانا فضل الرحمان

براڈ کاسٹرز نے خط لکھا ہے کہ غیریقینی صورتحال میں 3.2 ارب ڈالرز کی طے شدہ رقم نہیں دے سکتے،آئی سی سی پاک بھارت میچ یقینی بنانے کیلئے کردار ادا کرے۔

اسٹار انڈیا نے تقریباً 40 کھرب سے زائد کے نقصان کا تخمینہ لگایا ہے، دوسری جانب آئی سی سی نے براڈکاسٹرز کے ممکنہ نقصانات کے سوال پر جواب دینے سے گریز کیا ہے۔

انتخابی پٹیشنز کے معاملے پر ٹریبونلز کی کارروائی سست روی کا شکار

ترجمان کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ایونٹ میں شامل تمام ٹیموں کے بورڈز سے مسلسل رابطے میں ہے۔


متعلقہ خبریں