معروف فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کراچی میں گزشتہ تین ماہ کے دوران تین مرتبہ ڈکیتی کی وارداتوں کا نشانہ بن چکے ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے بتایا کہ مختلف مواقع پر مسلح ملزمان ان سے گاڑی، موٹر سائیکل اور نقد رقم چھین کر فرار ہوئے۔
لاہور ہائیکورٹ، میشا شفیع کی 50 لاکھ ہرجانے کے فیصلے کے خلاف اپیل
ان کا کہنا تھا کہ یہ واقعات محض انفرادی نوعیت کے نہیں بلکہ شہر میں جرائم کی بگڑتی مجموعی صورتحال کی عکاسی کرتے ہیں۔
دیپک پروانی کے مطابق ان کے عملے کے افراد بھی مسلسل جرائم کی لپیٹ میں آ رہے ہیں۔ ایک ملازم کے گھر میں ایک ماہ کے دوران دو مرتبہ چوری کی واردات پیش آئی، جبکہ ایک اور ملازم کے بیٹے کو بھتہ نہ دینے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
In three months I’ve had a car stolen a motorcycle and cash on gun point . Crime is on the rise in karachi people are dying inflation is through the roof . A workers house has been robbed twice this month . Ones son has been beaten for extortion.#pakistan
— Deepak perwani (@DPerwani) April 27, 2026
انہوں نے کراچی میں بڑھتی بدامنی، مہنگائی اور شہری مشکلات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں جہاں شہری نہ صرف مالی نقصان بلکہ جانی خطرات کا بھی سامنا کر رہے ہیں۔
دیپک پروانی کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر شہریوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا، جہاں متعدد صارفین نے شہر میں امن و امان کی صورتحال پر افسوس کا اظہار کیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے فوری اور مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا۔
“اس نے میرا بیٹا مجھ سے چھین لیا”، ساس کے ہاتھوں سابق ملکہ حسن کا قتل
واضح رہے کہ دیپک پروانی پاکستان کی فیشن انڈسٹری کا ایک نمایاں نام ہیں، جو قومی و بین الاقوامی سطح پر متعدد اعزازات حاصل کر چکے ہیں اور دنیا کا سب سے بڑا کرتا ڈیزائن کرنے کا منفرد اعزاز بھی رکھتے ہیں۔ تاہم ان جیسے معروف فرد کا بار بار جرائم کا نشانہ بننا کراچی میں سیکیورٹی کی صورتحال کی سنگینی کو مزید نمایاں کرتا ہے۔
