فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس امتحان 2025 کے نتائج جاری کردئیے ، کامیابی کی شرح صرف 2 اعشاریہ 67 فیصد رہی۔
اعلامیہ کے مطابق امتحان میں 12792 امیدوار شریک ہوئے،صرف 355 امیدواروں نے تحریری امتحان پاس کیا ، ایف پی ایس سی کی جانب سے 170 امیدواروں کی تقرری کی سفارش کی گئی جن میں84 مرد اور 86 خواتین شامل ہیں۔
سی ایس ایس 2026 کے امتحانات میں اہم تبدیلی کر دی گئی
پہلی پوزیشن سید رفیق، دوسری پوزیشن محمد محسن خالد جبکہ تیسری پوزیشن طارق حفیظ نے حاصل کی۔
ٹاپ 30 پوزیشن ہولڈرز میں سے 23 کا تعلق پنجاب،سندھ اور خیبرپختونخوا سے2،2 امیدوار کامیاب قرار پائے ،جبکہ 3 کا تعلق بلوچستان سے ہے۔
