وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے موٹرسائیکل مالکان کیلئے ٹارگٹڈ فیول سبسڈی میں توسیع کردی۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل مالکان کو دی جانے والی سبسڈی جاری رہےگی،موٹر سائیکل مالکان سندھ حکومت کی سبسڈی کا مزید فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
جمعہ کو پیٹرول کی قیمتوں کا تعین کریں گے، وزیراعظم
یاد رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے باعث فی موٹر سائیکل 2 ہزار روپے سبسڈی دی تھی۔
قبل ازیں وفاقی حکومت نے بھی موٹر سائیکل اور پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے سبسڈی میں ایک ماہ کی توسیع کا فیصلہ کیا تھا۔
