شوگر ملز کی جانب سے ایکسپورٹ سبسڈی سے متعلق کیس ایک بار پھر قانونی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، جس کی سماعت وفاقی آئینی عدالت میں 7 مئی کو ہوگی۔
عدالت نے اس اہم معاملے کی سماعت کے لیے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ تشکیل دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے شوگرملزکی جانب سے دائر درخواستوں کو مسترد کرتے ہوئے قرار دیا تھا کہ سبسڈی کا اجرا ایک پالیسی معاملہ ہے اوراس میں عدالت مداخلت نہیں کر سکتی۔
وفاقی آئینی عدالت کا سپر ٹیکس کو برقرار رکھنے کا فیصلہ
اس فیصلے کے خلاف 15 شوگر ملز نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کو وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کیا ہے۔
درخواست گزاروں کا مؤقف ہے کہ ایکسپورٹ سبسڈی کے حوالے سے انہیں قانونی تحفظ اور منصفانہ پالیسی کے تحت ریلیف ملنا چاہیے، جبکہ حکومت کا مؤقف ہے کہ سبسڈی کا فیصلہ معاشی پالیسی کے دائرے میں آتا ہے۔ اب آئینی عدالت اس اہم معاشی و قانونی تنازع کا فیصلہ کرے گی۔
