ملک دشمنوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا کر رہیں گے ، شہباز شریف

شہباز شریف

وزیرِاعظم شہباز شریف نے قلات میں سکیورٹی فورسز پر دہشتگردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے  کہا ہے کہ ملک دشمنوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا کر رہیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ملک سے دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی ، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنے بہادر جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

قلات، دہشگردوں کا چوکی پر حملہ، پاک فوج کے 7 جوان شہید، جوابی فائرنگ سے 6 حملہ آور ہلاک

وزیرِ اعظم نے دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے 7 بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملکی بقا کی خاطر افواج پاکستان کے جوانوں اور ان کے اہل خانہ کی لازوال قربانیاں ہیں، پوری قوم کو اپنے شہداء اور ان کے اہلخانہ پر فخر ہے۔


متعلقہ خبریں