دھند اور اسموگ کا راج برقرار ، موٹروے مختلف سیکشنز سے بند

دھند

لاہور سمیت مختلف شہروں میں دھند اور اسموگ کا راج برقرار ، موٹروے کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا۔

موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک ، موٹروے ایم 3 لاہور سے درخانہ تک جبکہ موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک دھند اور اسموگ کے باعث بند ہے۔

پنجاب حکومت کی اسموگ کنٹرول کرنے کیلئے جدید حکمت عملی تیار

علاوہ ازیں موٹروے ایم 5 ملتان سے سکھر تک  قومی شاہراہ ملتان روڈ پر لاہور، مانگامنڈی اور پتوکی میں دھند موجود ہے ، موٹر وے کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

موٹروے پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور دوران سفر فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں۔


متعلقہ خبریں