کرسٹیانو رونالڈو کا ناقابل یقین فلیش بیک گول،ویڈیو وائرل

رونالڈو

پرتگال کے لیجنڈ کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کے پورٹیو میں یو ای ایف اے نیشنز لیگ 2024-25 کے گروپ مرحلے کے میچ میں پولینڈ کے خلاف اوور ہیڈ کِک یا سائیکل کِک کے ذریعے گول نے دھوم مچادی ۔

رونالڈو نہ صرف 39 سال کی عمر میں پروفیشنل فٹبا مقابلوں میں کھیل رہے ہیں بلکہ آئے دن اپنے مداحوں اور حریفوں دونوں کو حیران کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ٹرینڈ دیکھنے کو ملا کہ رونالڈو نے ایک بار پھر ایسا گول کیا جو کسی بھی کھلاڑی کے لیے ڈریم گول ہو۔ یہ ایک ایسا گول ہے جو 19 سال کی جوابی میں بھی لگانا خواب جیسا ہے۔

کیچز ڈراپ کرنا شکست کی وجہ بنا، رضوان

انھوں نے اپنے کریئر میں اب تک 910 گول کیے ہیں جو کہ پہلے سے ہی عالمی ریکارڈ ہے اور وہ ہزار گول کرنے سے صرف 90 گول پیچھے ہیں جس کے متعلق ان کے پرستار پوچھ رہے ہیں کہ کیا وہ ہزار گول کر پائیں گے۔

لوگ ہزار گول کی اس لیے بھی بات کر رہے ہیں کیونکہ رونالڈو نے گذشتہ دنوں خود ہی یہ بظاہر ناقابل حصول ہدف اپنے لیے طے کیا تھا۔

پولینڈ کے خلاف میچ کے 87 ویں منٹ میں رونالڈو نے ساتھی کھلاڑی وِٹِنہا کی طرف سے ملنے والے کراس کو جو کے سر کے اوپر تھا اسے جس انداز میں ہوا میں قلابازی کھاتے ہوئے سائیکل کِک کیا وہ یاد رکھا جائے گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں