بابا گورو نانک کے 555 ویں جنم دن کی تقریبات اختتام پذیر

بابا گورونانک

ننکانہ صاحب، بابا گورو نانک کے 555 ویں جنم دن کی تقریبات بھوگ اور اردس کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی۔

وفاقی وزیر چوہدری سالک اور صوبائی وزیر اقلیتی اموراور پردھان پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے مرکزی تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی۔

عطا تارڑ نے بانی اور پی ٹی آئی رہنماؤں سے معافی کا مطالبہ کر دیا

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ  نے سکھ کمیونٹی کو بابا گرو نانک جی کے جنم دن کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب سرکار والوں سکھ یاتریوں نو جی آیا نوں۔ آج دنیا بھر کی سکھ کمیونٹی کے لیے بہت خوشی کا دن ہے۔

چوہدری سالک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تمام مذہبی اقلیتوں کو مکمل آزادی حاصل ہے جبکہ کرتارپور، جہلم ، گوجرانولہ ،اوکاڑہ وغیرہ میں گوردواروں کی تزئین و آرائش کا کام جاری ہے تاہم دعا گو ہوں کہ سکھ مسلم دوستی کا رشتہ ایسے ہی پروان چڑھتا رہے۔

تین روز تک جاری رہنے والی تقریبات میں بھارت سمیت دنیا بھر سے آئے سکھ یا تریوں نے مذہبی رسوما ت ادا کیں۔


متعلقہ خبریں