پاکستان سے مذاکرات مجموعی طور پر مثبت رہے، آئی ایم ایف

IMF

آئی ایم ایف نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کو مثبت قرار دے دیا۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستان کو موجودہ قرض پروگرام کے اہداف پر سختی سے عمل درآمد کی ضرورت ہے، اہداف پرسختی سے عمل درآمد عوام کا معیار زندگی بہتر کرسکتا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ مشن چیف نیتھن پورٹر کی سربراہی میں 12 تا 15 نومبر مذاکرات ہوئے، مذاکرات میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے مذاکرات کے ساتھ نجی شعبہ کے نمائندوں سے بھی بات چیت اور تبادلہ خیال ہوا۔

آئی ایم ایف اعلامیہ میں مذاکرات کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات میں معاشی اصلاحات، معاشی پالیسیز اور معاشی ترقی کے لیے حکومتی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، معاشی امور پر پاکستانی حکام کے ساتھ بات چیت مثبت رہی۔

پاکستان اور مغربی ایشیا کے ممالک کے درمیان تجارت کے حجم میں اضافہ

مشن چیف نیتھن پورٹر نے کہا کہ مجموعی طور پر مذاکرات مثبت رہے، حکومت ٹیکس نہ دینے والے شعبہ سے ٹیکس آمدن بڑھانے کیلئے پرعزم ہے سماجی تحفظ اور ترقی میں صوبوں کے کردار کو بڑھانے پربھی بات چیت ہوئی۔

اعلامیہ کے مطابق حالیہ مذاکرات ششماہی جائزے کے لیے کیے گئے، سماجی تحفظ اور ترقی میں صوبوں کے کردار کو بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی، پاکستان میں توانائی کی اصلاحات اور چیلنجز پر خصوصی بات چیت کی گئی۔

نیتھن پورٹر نے کہا کہ پاکستان حکام سے مذاکرات پر آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کو آگاہ کیا جائے گا، آئی ایم ایف کا وفد آئندہ سال 2025 کی پہلی سہ ماہی میں پھر پاکستان آئے گا۔


متعلقہ خبریں