دفاع وطن کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے سکیورٹی اہلکاروں کو سلام ، عمر ایوب

عمر ایوب

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے ہرنائی میں دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

ایک بیان میں عمر ایوب نے شہید میجر محمد حسیب اور حوالدار نور احمد کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

احتجاج میں سب شریک ہونگے ، بانی پی ٹی آئی باس ، وہ سفارش نہیں حکم دیتے ہیں ، بیرسٹر گوہر

انہوں نے مزید کہ کہ ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں ، دفاع وطن کی خاطر دہشتگردوں کے خلاف لڑتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کرنے پر سکیورٹی اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں