اسموگ 5 سال سے کم عمر بچوں اور حاملہ خواتین کیلئے انتہائی خطرناک قرار

Smog

اسلام آباد: اقوام متحدہ نے اسموگ کو 5 سال سے کم عمر بچوں اور حاملہ خواتین کے لیے انتہائی خطرناک قرار دے دیا۔

لاہور، کراچی اور ملتان سمیت ملک کے بیشتر شہر اور علاقے بدترین اسموگ کی لپیٹ میں ہیں۔ جہاں فضا میں پرٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد انتہائی خطرناک درجے تک ریکارڈ ہو رہی ہے۔

پاکستان کے فضائی معیار کو دیکھتے ہوئے اقوام متحدہ نے اسموگ کو 5 سال سے کم عمر بچوں اور حاملہ خواتین کے لیے انتہائی خطرناک قرار دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موجودہ حکومت دھکے سے چل رہی ہے، دھکا ناکام ہوا تو حکومت گئی، شیخ رشید

پاکستان میں یونیسیف کے نمائندے عبداللہ فاضل نے کہا کہ پنجاب میں اسموگ کی تشویشناک صورتحال کے باعث اسکول بند کرنا ضروری ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ زیادہ تر اسکول آن لائن کلاسز کی اہلیت نہیں رکھتے۔ جس سے تقریبا 6 کروڑ بچوں کی تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں