وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ کے بھائی انتقال کرگئے


وفاقی وزیر برائے ہائوسنگ اینڈ ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ کے  بھائی میاں سجاد حسین پیرزادہ انتقال کرگئے ہیں۔

ترجمان وزارت ہائوسنگ کے مطابق وفاقی وزیر برائے ہائوسنگ اینڈ ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ کے بھائی سابق چیئرمین ضلع کونسل بہاولپور سجاد حسین پیرزادہ انتقال کرگئے ہیں ۔

رائٹ سائزنگ،پاکستان پوسٹ کی 1004 پوسٹیں ختم

مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں شیخ واں بہاولپور میں ادا کی گئی بعدازاں مقامی قبرستان میں تدفین کردی گئی۔

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ کے بھائی سجاد حسین پیرزادہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔

پنجاب بھر میں فیلڈ اسپتالوں نے کام شروع کر دیا، عظمی بخاری

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں،اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ اور ریاض حسین پیرزادہ اور ان کے خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمائے۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں