تحریک انصاف کو اداروں کے اندر سے ریلیف مل رہا ہے، جاوید لطیف

جاوید لطیف

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ  پاکستان تحریک انصاف کو اداروں کے اندر سے سہولت کاری مل رہی ہے۔

ن لیگ کے سینئر رہنما میاں جاوید لطیف نے ایک  ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا سوال ہے اپوزیشن رہنماؤں کو کیوں گرفتار کیا گیا، اگر گرفتار کیا گیا تو رہا کیوں کیا گیا؟ میں گرفتاریوں کی مذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ  ہم نوازشریف سے ملاقات کرنے جاتے تھے تو ہمارے گھر والوں کواٹھا لیا جاتا تھا، اداروں کے اندر کچھ  بااثرشخصیات سہولت کاری دے رہی ہیں، جنرل فیض حمید کے اثرات ابھی تک موجود ہیں۔

پنجاب میں اسموگ کے خاتمے کیلئے پہلی10سالہ جامع پالیسی بنالی ،مریم اورنگزیب

رہنما ن لیگ نے کہا کہ لطیف کھوسہ، زلفی بخاری کہتے ہیں کہ امریکا سے حکم نامہ آئے گا، پہلے زمان پارک اور اب خیبرپختونخوا میں لوگوں کی ٹریننگ ہورہی ہے، کے پی کے کی سرکاری مشینری کو استعمال کیا جارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فیض حمید کے بعد ثاقب نثار کو بھی کٹہرے میں لانا ہوگا، سہولت کاروں کے چہروں کو بے نقاب کرنا ہوگا۔


متعلقہ خبریں