آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر اضافی رعایتی قرض کے حصول کی تیاریاں

IMF

پاکستان کی آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالراضافی رعایتی قرض کے حصول کی تیاریاں، ناتھن پورٹرکی سربراہی میں آئی ایم ایف کامشن آج پاکستان پہنچے گا۔

آئی ا یم ایف کاوفدمنگل کوحکومت پاکستان سے مذاکرات شروع کرے گا، وفد کو مالی سال کی پہلی سہ ماہی کی معاشی کارکردگی پر بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق مشن چیف ناتھن پورٹر کی قیادت میں آئی ایم ا یف وفد آج سے پندرہ نومبر تک پاکستان کا دورہ کرے گا، وفد توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کے پہلے جائزے پربات چیت نہیں کریگا۔

ایلون مسک کی دولت 313 ارب ڈالر ہو گئی ، امیر ترین افراد کی فہرست میں بدستور پہلا نمبر

ذرائع کے مطابق آئی ا یم ا یف سے موسمیاتی تبدیلی پرنئے قرضے کے لیے مذاکرات ہوں گے، گزشتہ ماہ پاکستان نے کلائمیٹ فنانسنگ کے لیے آئی ایم ایف کودرخواست دی تھی۔

کلائمیٹ فنانسنگ کے لیے حکومت معیشت کاایک فیصدموسمیاتی تبدیلی پرخرچ کرے گی،وفدکوموسمیاتی تبدیلی کے لیے ترقیاتی بجٹ پربریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے جولائی تا ستمبرٹیکس آمدن اورشارٹ فال پربا ت ہوسکتی ہے،صوبوں کے جولائی تا ستمبر سرپلس بجٹ اوروفاق کے مالیاتی خسارے پربریفنگ کا بھی امکان ہے۔


متعلقہ خبریں