عمران خان امریکی مدد سے بھی نہیں نکل سکتے،مفتاح اسماعیل

مفتاح اسماعیل

سابق وزیر خزانہ اور رہنما عوام پاکستان پارٹی مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ عوام کے حوالے سے کوئی سوچنا اور کام نہیں کرنا چاہتا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسٹیل ملز بند ہوچکی ، یہ ہمارے سامنے ایک مثال ہے،پی آئی اے کا بھی یہ حال ہوا تو ملک برداشت نہیں کر پائے گا،خیال ہے شہباز شریف اور اسحاق ڈار پی آئی اے کی نجکاری نہیں کریں گے۔

وزیراعظم عرب اسلامی سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ

70سال بعد بھی کراچی میں پانی کی فراہمی غیر منصفانہ طریقے سے ہوتی ہے ،اس ملک میں اب سانس لینا بھی محال ہوتا جارہا ہے ،ایک شہر میں سانس نہیں لے سکتے، دوسرے میں پانی نہیں ملتا۔

انہوں نے مزید کہا بانی پی ٹی آئی امریکی مدد سے بھی نہیں نکل سکتے ،ان کی رہائی امریکا کی مرضی پر انحصار نہیں کرتی۔

اسموگ کی وجہ سے موٹروے مختلف مقامات پر بند

بےروزگاری، مہنگائی اور صحت کے مسائل حل نہیں ہوسکے،حکومت کو عوام کا بھی سوچنا ہوگا،ہم نے اپنی پارٹی کا ایک نظریہ دیا ہے،ہیلتھ ایجوکیشن پر حکومت کو سنجیدگی اختیار کرنی ہوگی ،سیاستدان صرف ایک دوسرے کو گالیاں دیتے ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں