اسموگ کی وجہ سے موٹروے مختلف مقامات پر بند


اسموگ کی وجہ سے موٹروے کو مختلف مقامات پر بند کردیا گیا ہے۔

موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم جبکہ موٹروے ایم 3 لاہور سے درخانہ تک دھند اور اسموگ کی وجہ سے بند کردی گئی ہے۔

وزیراعظم عرب اسلامی سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ

ترجمان کا کہنا ہے کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا گیا،صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں۔

ڈرائیور زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں،شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں ،تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔

ون ڈے چیمپئن ٹیم کیخلاف سیریز جیتنا بڑی کامیابی ہے،وسیم اکرم

ڈرائیورزمعلومات اور مدد کیلئے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں