وزیراعظم عرب اسلامی سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے


وزیراعظم شہباز شریف سعودی دارالحکومت ریاض پہنچ گئے،ڈپٹی گورنر ریاض سمیت دیگر اعلیٰ سعودی حکام نے وزیراعظم کا استقبال کیا،پاکستانی سفیر احمد فاروق سمیت دیگر سفارتی افسران بھی موجود تھے۔

قبل ازیں وزیراعظم شہبازشریف عرب اسلامی سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوئے،اجلاس میں غزہ اورلبنان پر اسرائیلی جارحیت سے پیدا صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا،وزیراعظم فلسطین کاز کیلئے پاکستان کی مکمل حمایت کےعزم کااعادہ کریں گے۔

ون ڈے چیمپئن ٹیم کیخلاف سیریز جیتنا بڑی کامیابی ہے،وسیم اکرم

علاوہ ازیں وزیراعظم شہبازشریف اقوام متحدہ کے زیراہتمام آذربائیجان میں منعقدہ عالمی کانفرنس کاپ29 میں شرکت کیلئے 12اور13نومبر کو باکو کا دورہ کریں گے۔

وزیراعظم کانفرنس میں پاکستان کا مؤقف بھرپور انداز میں اجاگر کریں گے،پاکستان سنگین موسمیاتی چیلنج کے ساتھ ماحولیاتی انصاف کیلئے آواز بلند کرے گا۔

خوش قسمت ہوں میکسویل کوسیریز میں 3بار آؤٹ کیا،حارث رؤف

وزیراعظم لاس اینڈ ڈیمج کے تحت متاثرہ ملکوں سے تعاون بڑھانے پرزوردیں گے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں