ٹرمپ کی کامیابی کے بعد کئی ہالی ووڈ اداکاراؤں کا امریکا چھوڑنے کا امکان


امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد کئی ہالی ووڈ اداکارائیں اور مشہور شخصیات کا امریکا چھوڑنے کا امکان ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد ہالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات نے امریکا چھوڑنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 40 سالہ امریکی اداکارہ امیریکا فریرا مبینہ طور پر ٹرمپ کی جیت کے بعد اپنے خاندان کے ساتھ برطانیہ جانے پر غور کر رہی ہیں۔ امیریکا فریرا اپنے 2 چھوٹے بچوں کے لیے مزید امید افزا مستقبل چاہتی ہیں۔

امیریکا فریرا نے کملا ہیرس کی شکست پر دکھ اور افسوس کا اظہار بھی کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 66 سالہ امریکی اداکارہ شیرن اسٹون بھی اٹلی جانے پر غور کر رہی ہیں۔انہوں نے جولائی میں امریکا چھوڑنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اٹلی میں ایک گھر لینے پر غور کر رہی ہیں۔

ٹرمپ نے اہم عہدوں پر نامزدگیاں شروع کر دیں ، سوزی وائلز وائٹ ہائوس کی چیف آف اسٹاف مقرر

میڈیا رپورٹس کے مطابق 78 سالہ امریکی گلوکارہ اور اداکارہ چیر بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی مخالف ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ سابق صدر کی قیادت نے ان کی صحت پر شدید اثر ڈالا ہے۔

اداکارہ نے 2023ء میں ایک انٹرویو کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار میں واپس آنے کے امکان کے بارے میں کہا تھا کہ اگر ٹرمپ پھر صدر بن گئے تو اس بار میں ملک چھوڑ دوں گی۔

برطانوی اداکارہ صوفی ٹرنر بھی ماضی میں ڈونلڈ ٹرمپ کی اقتدار میں واپسی کے بارے میں کہہ چکی ہیں کہ ایسا ہوا تو وہ اپنے آبائی ملک برطانیہ واپس لوٹ جائیں گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 54 سالہ برطانوی نژاد امریکی اداکارہ منی ڈرائیور پہلے ہی امریکا سے جا چکی ہیں۔


متعلقہ خبریں