کامیابی ملی تو ونٹر پیکج میں مزید توسیع کریں گے، وزیر توانائی

اویس لغاری وزیر توانائی

فائل فوٹو


وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ بجلی کا ونٹر پیکج 3 ماہ کے لیے ہے اور اگر اس میں کامیابی ملی تو توسیع پر غورکریں گے۔

ایک بیان میں اویس لغاری نے کہا کہ ہمارا مقصد اضافی بجلی کو کیپیسٹی پیمنٹ کا بوجھ ڈالے بغیر صارفین کو دینا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ سستی بجلی کے ذریعے انڈسٹری کی پروڈکشن شروع ہو۔

ونٹر پیکیج گھن چکر اور عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے، حافظ نعیم الرحمن

انہوں نے کہا کہ ہمارا پروگرام تھا ہر سال 31 اکتوبر سے یکم مارچ تک اسے قابلِ عمل کریں، اگر ان 3 ماہ کا اچھا نتیجہ آیا تو ہم اس کو آئندہ 5 سال کے لیے فیچر بنائیں گے۔

واضح رہے کہ بجلی صارفین کے لیے بجلی سہولت پیکج کا اعلان کیا گیا ہے،جو دسمبر 2024 تا فروری 2025 تک نافذ العمل ہو گا۔

پاور ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق بجلی کے فی یونٹ پر 26 روپے تک ریلیف دیا جائے گا، گزشتہ سال کے مقابلے اضافی بجلی کے استعمال پر ریلیف ملے گا۔


متعلقہ خبریں