چمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول کا اعلان اگلے دس روز میں متوقع


پاکستان میں منعقد ہونے والی آئی سی سی چمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول کا اعلان اگلے دس روز میں متوقع ہے ۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کا ڈرافٹ شیڈول معمولی تبدیلیوں کے ساتھ منظور کیے جانے کا امکان ہے۔ بھارت سمیت چند ٹیموں کے میچز کی تاریخوں پر ردوبدل ہوسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے ڈرافٹ شیڈول میں بھارت کے میچز لاہور میں کرانے کا کہہ رکھا ہے، آئی سی سی وفد آئندہ ہفتے پاکستان آمد پر پی سی بی حکام کو فیصلے سے متعلق آگاہ کریگا۔

آئی سی سی وفد میں شعبہ ایونٹس، پروڈکشن اور سیکیورٹی ماہر کی آمد متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے چمپئنز ٹرافی کیلئے متبادل پلان بھی تیار کررکھا ہے۔ بی سی سی آئی کو تاحال حکومت سے پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہیں ملی۔

چیمپئنز ٹرافی، آئی سی سی کا وفد اگلے ہفتے پاکستان آ ئے گا

آئی سی سی کو آئندہ ایک ہفتے میں بھارت کی جانب سے مثبت پیش رفت کی امید ہے۔بھارت کے علاوہ دیگر سات ممالک نے پاکستان میں کھیلنے کی رضامندی ظاہر کررکھی ہے۔

میگاایونٹ کے شیڈول کا اعلان آئی سی سی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے زریعے کیا جائیگا۔


متعلقہ خبریں