سعودی عرب میں سب سے بڑا کنسرٹ ، علی ظفر نے تاریخ رقم کر دی

گلوکار علی ظفر

معروف اداکار اور گلوکار علی ظفر نے سعودی عرب میں سب سے بڑا کنسرٹ کرکے تاریخ رقم کر دی۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں علی ظفر نے سعودی عرب کی وزارت اطلاعات و ثقافت کی درخواست پر السویدی پارک میں فن کا مظاہرہ کیا۔

آئمہ بیگ کو بطور اداکارہ توپسند کر سکتے ہیں،گلوکارہ نہیں، سارہ رضا خان

اس کنسرٹ میں ایک لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی اور وہ علی ظفر کی پرفارمنس سے خوب محظوظ ہوئے، یوں علی ظفر نے ریاض سیزن میں سب سے بڑا اور تاریخی کنسرٹ کرنے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

علی ظفرنے سعودی عرب میں ملنے والی محبت اور پیار پراپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں عوامی رسپانس دیکھ کر بہت زیادہ خوشی ہوئی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں