فیصل آباد اور گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔
فیصل آباد تعلیمی بورڈ میں میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحان میں 19 ہزار 104 طلبہ نے شرکت کی، جن میں سے 8 ہزار 119 طلبہ کامیاب ہوئے، کامیابی کا تناسب 42 اعشاریہ 5 فیصد رہا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بھی ایم ڈی کیٹ امتحان دوبارہ لینے کا حکم
طالب علم تعلیمی بورڈ فیصل آباد کی ویب سائٹ پر اپنا رزلٹ دیکھ سکیں گے، پیپروں کی ری چیکنگ کیلئے امیدوار 15 روز تک تعلیمی بورڈ میں درخواست جمع کرواسکتے ہیں۔
گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ کے چیئرمین نوید حیدر شیرازی نے کہا کہ امتحان میں 16 ہزار 288 امیدوار دوبارہ فیل ہوگئے ہیں، کامیابی کا تناسب 45.13 فیصد رہا۔
چیئرمین تعلیمی بورڈ نے کہا کہ امتحان میں 29 ہزار 683 امیدواروں نے شرکت کی، جن میں سے 13 ہزار 395 امیدوار کامیاب ہوئے۔