سینیٹ کا اجلاس آج سہ پہر ساڑھے 4 بجے اور قومی اسمبلی کا شام 5 بجے طلب کر لیا گیا۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سینیٹ نے 5 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا ہے، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی خصوصی نشست جبکہ مہمان خصوصی روسی فیڈریشن کونسل کی فیڈرل اسمبلی کی سپیکر ویلنٹینا مٹوینکو خطاب کریں گی۔
وزیر اعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کا 27 ویں آئینی ترمیم لانے پر اتفاق
قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجےشروع ہوگا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا 6 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا، ایوان میں وقفہ سوالات کے دوران مختلف سوالات کے جوابات دیئے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق بینوولنٹ فنڈ کے تحت وفاقی سرکاری ملازمین کے بچوں کی فیس ادائیگی کے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایجنڈے میں شامل ہے ، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ صدر مملکت کےخطاب پر اظہار تشکر کی تحریک پیش کریں گے۔

