پیپلز پارٹی سے راہیں جدا، وٹو خاندان بھی پی ٹی آئی میں شامل


لاہور: پیپلز پارٹی سے راہیں جدا ہوتے ہی وٹو خاندان نے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی جبکہ کپتان نے بھی انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے پیپلز پارٹی پنجاب کے سابق صدر منظور وٹو کے بچوں جہانگیر وٹو اور روبینہ شاہین کو اوکاڑہ  سے صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ جاری کر دیے۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے انہیں پی پی 185 اور 186 سے ٹکٹ جاری کیے ہیں، منظور وٹو کو ٹکٹ نہیں دیا گیا لیکن وہ آزاد حثیثت میں قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے اور انہیں این اے 144 میں پی ٹی آئی کی حمایت حاصل ہے۔

دوسری جانب پیپلزپارٹی نے بھی وٹو خاندان کے انکار کے بعد  تنویر جٹ اور علی حسنین نقوی کو ٹکٹ جاری کر دیے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے وٹو خاندان کو ٹکٹ دینے کی تصدیق کر دی ہے۔


متعلقہ خبریں